پاکستان

پاور شیئرنگ کا معاملہ، ن لیگ نے ایم کیو ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

ایم کیو ایم کے مطالبوں پر حتمی اتفاق کے لیے مذکرات آئندہ دنوں ہونے ہیں تاہم ن لیگ نے ہمارے مطالبات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے: ایم کیو ایم پاکستان

کراچی(کھوج نیوز) پاور شیئرنگ کا معاملہ، ن لیگ نے ایم کیو ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ‘ مسلم لیگ ن نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات سے اصولی اتفاق کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبوں پر حتمی اتفاق کے لیے مذکرات آئندہ دنوں ہونے ہیں تاہم ن لیگ نے ہمارے مطالبات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری اور مضبوطی کیلئے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی ن لیگ او ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حتمی بات چیت ہونی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے رائے لی گئی ہے حکومت میں شامل ہوا جائے یا اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھا جائے، حکومت میں جانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق فیصلہ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button