پاکستان

پاک،ایران گیس پائپ لائین منصوبے پر سعودی عرب کو سرماری کی دعوت

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان نے ایران کو گیس پائپ لائین منصوبے پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاک،ایران گیس پائپ لائین منصوبے پر سعودی عرب کو سرماری کی دعوت دیدی گئی۔رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان نے ایران کو گیس پائپ لائین منصوبے پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔جبکہ سعودی سرمایہ کاروں کے دورہ پاکستان کے دوران انھیں ایران ،پاکستان گیس پائپ لائین منصوبے میں سرمایہ کاری کی درخواست بھی کی گئی تھی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ امریکا ایران کے ساتھ گیس پائپ لائین منصوبے پر پائے جانے والے تحفظات دور کرنے کے لئے بھی کردار ادا کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button