پاکستان

پاکستانی معیشت: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آمنے سامنے آگئے

پاکستان کی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے متضاد پیش گوئیاں کی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستانی معیشت: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آمنے سامنے آگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے متضاد پیش گوئیاں کی ہیں۔ دستاویز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےمطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ دستاویز کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان ہے جبکہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، ادھر ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 1.8 فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک ہو گی، جبکہ ورلڈ بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button