پاکستان

پاکستانی نژاد طالبعلم نے ایجوکیشن ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

شاہ زین آفریدی کو شاندار تعلیمی کیرئیر پر ہائی ٹیک اسکول نیوجرسی میں اسکالرشپ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا ہے جہاں وہ بغیر کوئی فیس ادا کیے اپنا شاندار تعلیمی سفر جاری رکھیں گے

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد طالبعلم نے ایجوکیشن ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ‘ امریکا میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد طالب علم شاہ زین آفریدی نے صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم شاہ زین آفریدی کو یو ایس پریزیڈنٹ ایجوکیشن ایوارڈ 2023 شاندار تعلیمی کیرئیر کے اعتراف میں نوازا گیا۔ شاہ زین آفریدی نے نیو جرسی کے فلپ جی وروم اسکول میں گریڈ 8 تک اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔شاہ زین آفریدی کو شاندار تعلیمی کیرئیر پر ہائی ٹیک اسکول نیوجرسی میں اسکالرشپ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا ہے جہاں وہ بغیر کوئی فیس ادا کیے اپنا شاندار تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔شاہ زین کا تعلق کوئٹہ کی ایک آفریدی فیملی سے ہے اور انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کا کریڈٹ والدہ کو دیا ہے۔جیو نیوز سے بات چیت میں شاہ زین آفریدی کا کہناتھا کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی والدہ کی رہنمائی اور سخت محنت کی وجہ سے حاصل کی۔اس سے قبل ان کی بڑی بہن عیشل کو بھی شاندار تعلیمی کیرئیر پر امریکی صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا جاچکاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button