پاکستان

پاکستانی 6ماہ کے دوران کتنے کھرب کی چائے پی گئے؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

گزشتہ برس صرف 6 ماہ کے دوران پاکستانی 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے' گذشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں چائے کو پسندیدہ ترین مشروب سمجھا جاتا ہے ، پاکستانی 6ماہ کے دوران کتنے کھرب کی چائے پی گئے؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس صرف 6 ماہ کے دوران پاکستانی 9 کھرب 42 ارب سے زائد کی چائے پی گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکار ڈکیا گیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات 318 ملین ڈالر کے مقابلے میں 336 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے چائے کی درآمدات میں 9.12 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ملک بھر میں گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 128 میٹرک ٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جو اب رواں سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 139 میٹرک ٹن سے زائد رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button