پاکستان

پاکستان اور چین کی قیادت کن معاہدوں کو حتمی شکل دے گی؟ تفصیلات آگئی

دونوں ممالک کے درمیان یوریا اور فرٹیلائزر پروڈکشن کیلئے تھرکول گیسی فیکیشن پر اتفاق رائے کا امکان ' اس اقدام سے قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانے لگے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور چین کی قیادت کن معاہدوں کو حتمی شکل دینے جا رہی ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد دونوں ملکوں میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے8جون تک جاری رہنے والے چین کے دورہ کے دو ران دونوں ملکوں کی قیادت اور وفود 13نکاتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت پر امکانی طور پر دستخط کرنے کا جائزہ لیں گے۔پاکستانی وفد کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یوریا اور فرٹیلائزر پروڈکشن کیلئے تھرکول گیسی فیکیشن پر اتفاق رائے کا امکان ہیاس اقدام سے قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانے لگے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button