پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا

حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، آرٹیکل 17 کے تحت اپنے امیدواروں کا گروپ بنا کر حکومت قائم کر سکتے ہیں: معظم بٹ ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے ختم ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معظم پاکستان تحریک انصاف کا صوبے اور وفاق میں حکومت بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور و غوص جاری ہے۔ معظم بٹ نے کہ وفاق اور صوبے میں ہم اکثریتی پارٹی ہیں، کسی سے اتحاد کر کے حکومت قائم کرنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو آزاد کہہ رہا ہے تاہم پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نیکاغذات نامزگی میں پی ٹی آئی کا ہی حوالے دیا تھا جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کیے تھے۔ معظم بٹ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا اور مخصوص نشستوں کیلئے بھی ہم نے فہرست دے رکھی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ آئین کے تحت ہم ان مخصوص نشستوں کو کلیم کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کا وجود ہے، مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی فہرست پر الیکشن کمیشن غور کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button