پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ سٹیشنز افسران پر بڑا الزام عائد کر دیا

خواتین پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کوبذریعہ پولیس ہراساں کیا جا رہا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کوبذریعہ پولیس ہراساں کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رؤف حسن کا کہنا تھاکہ سیاست پر بات کرنے کا آخری دن ہے، رجیم چینج آپریشن کرمنل گروہ کی کرپشن ختم کرنے کیلئے کیاگیا، 1.6 ملین پر چھوڑی ہوئی معیشت 16 ماہ میں منفی میں چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بلامقصد جیلوں میں رکھا گیا اب بھی رکھا ہوا ہے، تحریک انصاف دورمیں 4 لانگ مارچ ہوئے کسی کو نہیں روکا گیا لیکن ہمیں ایک بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا، ہمار انتخابی نشان چھین کر ووٹ سے محروم کیا گیا۔

رؤف حسن نے الزام عائد کیا کہ خواتین پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ انتہائی سست رکھنے کا کہا گیا ہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کوبذریعہ پولیس ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی پر بغیرقانونی تقاضے پورا کیے مزید کیسز کا بھی فیصلہ آ جائے گا، میڈیا پر ان کا نام اور تصویر تک نہیں شائع ہو سکتی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں غیر آئینی اور غیر قانونی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، آئندہ ان غیرآئینی اورغیرقانونی انتخابات کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، پارٹی کو الیکشن میں جانے سے روکنے کیلئے ریاست نے کئی ہتھکنڈے اپنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button