پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی رہائی، نیا این آر او دے دیا گیا؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی رہائیاں ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرنے کی شرائط پر ہو رہی ہیں: ذرائع

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی یکے بعد دیگرے رہائی سے کیا ثابت ہوتا ہے کہ ان کو این آر او دے دیا گیا ہے یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی گذشتہ روز جیل سے رہا ہونے کے بعد گھر پہنچے تو انہوں نے کہا کہ مجھے پکڑوانے اور جو زیادتیاں ہوئیں اس میں سب سے زیادہ کردار محسن نقوی کا رہا، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔ رہائی کے بعد جاری کردہ اپنے پہلے بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ اللہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا، اور حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔

دوسری جانب سانحہ 9مئی کے بعد سے روپوش رہنے والے حامد اظہر بھی یہ منظر عام پر آ گئے ہیں اور انہوں منظر عام پر آتے ہی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ہدایت موصول ہوئی جس میں انہوں نے روپوشی ختم کر کے منظر عام پر آنے اور پنجاب میں پارٹی کی سربراہی سنبھالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میں عدالتوں پر یقین رکھتا ہوں اور پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کر کے پھر پنجاب کی عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑوں گا، میرے خلاف درج تمام کیسز جعلی اور بے بنیاد ہیں اور امید ہے کہ عدلیہ بھی انصاف کرے گی۔حماد اظہر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریٹائرمںٹ سے قبل ملک میں قائم فسلطائیت کے نظام کو ختم کریں کیونکہ اب قوم کے نوجوانوں کو ان سے ہی امیدیں ہیں اور وہ یہ کام کر کے امر ہوسکتے ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ ہمارے ایک اور مضبوط ساتھی مرادسعید بھی بہت جلد سامنے آئیں گے ،جس کے بعد ہم سب مل کر سڑکوں پر نکلیں گے ۔ واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی رہائیاں ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرنے کی شرائط پر ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button