پاکستان

پاکستان دنیا میں حلال گوشت کی برآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا

2019-20ء میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں، 2022-23ء کے دوران حلال گوشت کی پاکستان سے برآمدات 432 ملین ڈالرز ہوگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جس کے مطابق پاکستان دنیا میں حلال گوشت کی برآمدات کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ 5 سالوں میں پاکستان سے حلال گوشت اور غذا کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 2019-20ء میں حلال گوشت کی برآمدات 311 ملین ڈالرز تھیں، 2022-23ء کے دوران حلال گوشت کی پاکستان سے برآمدات 432 ملین ڈالرز ہوگئی۔ ایوان کو وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں سال پاکستان کی جانب سے 452 ملین ڈالرز کا حلال گوشت برآمد کیا گیا ہے۔ 2019-20ء میں پروسیسڈ غذائی مصنوعات کی برآمدات 329 ملین ڈالرز تھیں، 2022-23 میں 599 ملین ڈالرز کی پروسسڈ غذائی مصنوعات برآمد ہوئیں۔ وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ رواں سال 452 ملین ڈالرز کی پروسیسڈ غذائی مصنوعات بیرون ملک برآمد کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button