پاکستان

پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن ، بجٹ میں اربوں ڈالرز کی کٹوتی کر دی گئی

ایم ایل ون کی مجموعی لاگت 9ارب80کروڑ ڈالر سے کم کر کے 6ارب70کرو ڑڈالر 'پہلی منظور کردہ لاگت میں مجموعی طور پر تین ارب 10کروڑ ڈالر کی کمی کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے اہم ترین منصوبے ایم ایل ون کی منظوری کے بعد آئندہ آنے والے بجٹ میں اربوں ڈالرز کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منصوبے کو سی پیک کے تحت مکمل کیاجائیگا جس کی باضابطہ منظوری سی پیک کے اعلی ترین فورم جے سی سی کے13ویں اجلاس میں دی جائیگی جو24مئی کو ہوگاایل ایم ون منصوبہ 8سال میں مکمل ہوگا۔ اگست2024میں منصوبے کے سنگ بنیاد کے ساتھ ہی کام کا آغاز کر دیاجائے گا،جے سی سی کا 13واں اجلاس 24مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، زراعت ، آئی ٹی، صنعت سیمتعلق اہم منصوبے زیر غور آئینگے۔

ایم ایل ون کا پہلا مرحلہ کراچی تا ملتان مکمل کیا جائیگاجس پر تین ارب 32کروڑ ڈالر لاگت متوقع ہے جبکہ دوسرامرحلہ ملتان تا پشاور مکمل ہوگا جس کی لاگت کا تخمینہ تین ارب 38کر وڑ ڈالر لگایاگیا ہے منصوبہ 8سال میں مکمل ہوگا، کراچی تا پشاور 1726 کلومیٹر طویل ریلویز لائن کو اپ گریڈ ، نئے ٹریک بچھانے ، پلوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن ، جدید سگنل اور ٹیلی کمیونی کیشن کا نظام ، ٹریک کیساتھ باڑلگانے ، حویلیاں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جائینگے منصوبے کی تکمیل سے ٹرین کی رفتا ر160کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوجائیگی ، اگست2024میں منصوبے کے سنگ بنیاد کیساتھ ہی کام کا آغاز کر دیاجائیگاذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز اور این آر اے چائنا میں منصوبے کی تکمیل کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے سی سی(مشترکہ تعاون کمیٹی) اجلاس میں زراعت ، آئی ٹی ، صنعت کے منصوبوں کے علاوہ ایم ایل ون کو حتمی شکل دی جائیگی جے سی سی کی منظوری کے منصوبے کے بعد پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے جون میں باضابطہ معاہدے ہونگے اور قرضے کیلئے اگست میں معاہدہ متوقع ہے قرضے کیلئے حکومت ساورن گارنٹی فراہم کریگی پہلے مرحلے کیلئے تین ارب ڈالر سے زائد کی ساورن گارنٹی دی جائیگی منصوبہ ای پی سی یعنی انجینئرنگ ڈائزین پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن موڈکے طے مکمل ہوگا منصوبے کو چینی کمپنیاں مکمل کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button