پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آج 73 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے بڑھ کر 9005 ارب روپے ہے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا جو پی ایس ای کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔ 100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے سے 62493 پر بند ہوا۔ بازار میں آج 73 کروڑ شیئرز کے سودے 31 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 120 ارب روپے بڑھ کر 9005 ارب روپے ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button