پاکستان

پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی التواء کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں مصروفیات اور بجٹ 2024ء کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی التواء کا شکار ہو گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی التواء کا شکار کیوں ہوئی ؟ پارٹی تنازعات یا پھر کچھ اور ……؟ اس حوالے سے تمام سچائی کھل کر سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ہونے والی تنظیم سازی التواء کا شکار ہے کیونکہ اس وقت ن لیگی صدر میاں نوازشریف مری میں قیام پذیر ہیں جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ چین پر گئے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ہو گی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تنظیم سازی کے متعلق اجلاس جون کے آخر میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button