پاکستان

پاکستان میں الیکشن ہوتے ہی سونے کا بھائو یکدم گر گیا

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ' 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کم ہوئی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میںالیکشن 2024ء کے ہوتے ہی سونے کا بھائو یکدم گر گیا ، عام انتخابات کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 728روپے ہوچکی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button