پاکستان

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ‘ سالانہ کتنی اموات ہوتی ہیں؟ تشویشناک رپورٹ آگئی

سال 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے دریغ استعمال سے پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں: عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے سالانہ کتنے افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں؟ اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ٹائیفائڈ، ڈائریا اور ٹی بی کا باعث بننے والے بیکٹیریا میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں سال 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیکٹیریا کی وجہ سے 13 لاکھ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ماہرین صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کا بے تحاشہ استعمال ان ادویات کو بیکٹیریا کے خلاف غیر مثر کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button