پاکستان

پاکستان میں بچوں کی کتنی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے؟ چونکا دینے والی رپورٹ

پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکارہے اور دو کروڑ30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں' عالمی بینک کی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز ڈیسک، انٹر نیوز)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکارہے اور دو کروڑ30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے ہیومن کیپٹل ری ویو ریسرچ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ پاکستان میں عورتوں کی بڑی تعداد کو ملازمت کے مواقع حاصل نہیں ہیںجبکہ بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکارہے اور دو کروڑ30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں ملکی معیشت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا، ترقیاتی بجٹ پر توجہ نہیں دی گئی،ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔ہمارے 1999 میں انسانی وسائل کے لیے شروع کئے گئے اقدامات مارشل لاء حکومت میں ضائع ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کم ہو کر 727 ارب روپے ہو گیا، مگر ہمارا انفراسٹرکچر غریب ترین ممالک کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سیلاب سے قبل طے ہوئی تھیں،سیلاب کے بعد پاکستان ان میں سے کچھ پرعملدرآمد نہیں کر سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button