پاکستان

پاکستان میں جدید ترین طیاروں کی مینو فیکچرنگ کب سے شروع ہوگی؟ کونسا یورپی ملک تعاون کریگا؟

پاکستان میں جرمن کمپنی کے اشتراک سے لائٹ ویٹ طیارے بنیں گے، معاہدہ طے،جرمنی اور پاکستان کی ایوی ایشن کمپنیاں مشترکہ طور پر آئندہ سال سے مینوفیکچرنگ کریں گے

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان میں جدید ترین طیاروں کی مینو فیکچرنگ کب سے شروع ہوگی اور اس مینوفیکچرنگ میں کونسا یورپی ملک تعاون کرے گا؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ایوی ایشن کمپنیاں پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ کے لیے تیار ہو گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کے لیے کوششیں رنگ لانے لگیں،جرمن کمپنی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان لائٹ ویٹ طیاروں کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ جرمن ایوی ایشن کمپنی سیلیئر اور پاکستان کی اسکائی ونگز ایوی ایشن مشترکہ طور پر آئندہ سال سے جائرو کاپٹر نامی لائٹ ویٹ طیارے کی مینوفیکچرنگ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button