پاکستان

پاکستان میں خسرہ کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہو چکا ہے؟ ہوشرباء اعدادو شمار

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 239 مریض بچے زیر علاج 'لاہور میں 39اور فیصل آباد 33، شیخوپورہ اور بہاولپور میں 27، 27جبکہ وہاڑی میں 26بچے زیر علاج ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں خسرہ کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہوچکا ہے؟ اس حوالے سے ہوشرباء اعدادو شمار سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2بچے دم توڑ گئے جاں بحق ہونیوالے بچوں کا تعلق ملتان اور رحیم یارخان سے ہے جبکہ صوبے میں خسرہ سے مجموعی اموات 28 ہو گئیں جبکہ 24گھنٹے میں مزید 268مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 239 مریض بچے زیر علاج ہیں۔ لاہور میں 39اور فیصل آباد 33، شیخوپورہ اور بہاولپور میں 27، 27جبکہ وہاڑی میں 26بچے زیر علاج ہیں۔ حکام کے مطابق رواں برس خسرہ کے 11329مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 3260بچوں میں خسرہ کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button