پاکستان

پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے پاس کتنی مہلت باقی رہ گئی؟

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے پاس کتنی مہلت باقی رہ گئی؟رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے میں صرف 1 دن باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی۔ اس ضمن میں سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر میپنگ و جیو فینسنگ کر کے مشکوک افراد کی نشاندہی کر لی۔

31 اکتوبر کےبعد غیرقانونی طورپرمقیم غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے، اس میں توسیع نہیں ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button