پاکستان

پاکستان میں ہونے والے انتخابات متنازعہ ہوئے؟ موڈیز کی رپورٹ میں انکشاف

متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی کمزور مینڈیٹ والی حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مشکلات ہوں گی: موڈیز کی نئی بننے والی حکومت کو وارننگ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات شفاف ہوئے یا متنازعہ ؟ اس حوالے سے انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے چونکا دینے والی رپورٹ شائع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے عام انتخابات کو انتہائی متنازعہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی کمزور مینڈیٹ والی حکومت کو نئے آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی تازہ ترین جائزہ رپورٹ میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ہائی کریڈٹ رسک Caa3 پر برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان یہ اہداف حاصل کرلیتا ہے تو مستقبل قریب میں کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی جاسکتی ہے۔ متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں کمزور مینڈیٹ والی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی کافی دبا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اگر آئی ایم ایف سے بروقت نیا معاہدہ نہ ہوا اور دیگر پارٹنرز سے قرض نہ مل سکے تو دیوالیے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ سماجی دبا اور ناقص گورننس آئی ایم ایف معاہدے اور دیگر معاملات میں بے یقینی پیدا کرسکتے ہیں، اگر آئی ایم ایف سے بروقت معاہدہ ہوجائے اور دیگر بائی لیٹرل اور ملٹی لیٹرل پارٹنرز سے بغیر کسی تاخیر کے قرضے مل جائیں تو دیوالیہ کے خطرات دور ہوجائیں گے، تاہم ان قرضوں کے حصول کیلئے پاکستان کے سماجی حالات فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button