پاکستان

پاکستان نے افغانستان میں سرگرم عالمی این جی اوز کیلئے کونسا نیا میکنزم جاری کیا؟ انصار عباسی نے بتا دیا

اس میکنزم کے تحت ایسی بین الاقوامی این جی اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ افغان امدادی سرگرمیوں کیلئے کوئی بھی نئی تقرری یا توسیع حکومت پاکستان کی رسمی منظوری سے مشروط ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے افغانستان میں سرگرم عالمی این جی اوز کے لئے کونسا نیا میکنزم جاری کیا ؟ اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے سب کچھ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد وزارت داخلہ نے افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف بین الاقوامی این جی اوز (آئی این جی اوز)کیلئے نظر ثانی میکنزم جاری کیا ہے تاکہ ان کے کام، رقوم اور سامان کی منتقلی پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس میکنزم کے تحت ایسی بین الاقوامی این جی اوز کو پابند کیا گیا ہے کہ افغان امدادی سرگرمیوں کیلئے کوئی بھی نئی تقرری یا توسیع حکومت پاکستان کی رسمی منظوری سے مشروط ہوگی۔

انصار عباسی کا کہنا تھا کہ میکنزم کے مطابق، بین الاقوامی این جی اوز فنڈز اور سامان (آئٹمز) کی منتقلی کیلئے صرف مجاز بینکاری اور قانونی چینلز استعمال کریں گی جبکہ یہ تنظیمیں امدادی سامان کی نقل و حمل اور کسٹم حکام کی کلیئرنس سے 48 گھنٹے قبل مناسب تصدیق کیلئے سامان کی تفصیلات ایف بی آر کو بھی فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ نئے میکنزم میں پالیسی کے مطابق اس عمل کے آڈٹ کی بات بھی شامل ہے۔ ہر رجسٹرڈ بین الاقوامی این جی او وزارت داخلہ کو واضح دائرہ کار کے ساتھ ایک درخواست جمع کرائے گی۔ وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی 10 روز میں درخواست کی جانچ کرکے اس کی منظوری دے گی۔

رپورٹ کے مطابق نئے میکنزم میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹس سے کوئی فنڈ منتقل نہیں کیا جائے گا جبکہ نئے منصوبوں اور سرگرمیوں کیلئے علیحدہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان کے کھاتے بھی الگ ہوں گے۔ رقوم اور اشیا کی منتقلی کیلئے صرف مجاز بینکنگ اور قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔ انٹرنیشنل این جی اوز امدادی کھیپ کی تفصیلات ایف بی آر(کلیکٹر کسٹمز، پشاور کلکٹر کسٹمز، کوئٹہ) کو کسٹم حکام کی جانب سے مناسب تصدیق اور کلیئرنس کیلئے نقل و حمل سے 48 گھنٹے قبل فراہم کریں گی۔ افغان امدادی سرگرمیوں کیلئے کوئی بھی نئی تقرری یا توسیع نئی رسمی منظوری سے مشروط ہوگی۔ انٹرنیشنل این جی اوز ان ارکان کی تعداد بھی بتائے گا جن کیلئے انسانی امداد کی سرگرمیوں کیلئے ویزے کی درخواست کی گئی ہے۔

رپورٹ کے آخر میں بتایا گیا کہ نئے میکنزم کے تحت انٹرنیشنل این جی او کی رجسٹریشن کیلئے آئی این جی او کی پالیسی 2015 کے مطابق درخواست جمع کرائی جائی گی۔ ایسی کوئی بھی تنظیم جو رجسٹریشن کرانے کیلئے آمادہ ہو اسے متعلقہ سفارتخانے سے اسناد کی تصدیق کیلئے ایک خط، اصل ملک میں رجسٹریشن کا ثبوت، فنڈنگ کے ذرائع کا خط، درخواست جمع کرانے کے 30 روز میں مکمل پتے کے ساتھ مقامی/ دفتر کے پتے کے ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ نامزد نمائندوں اور عملے کی تفصیلات بھی پیش کرنا ہوگی۔ وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی 3 ہفتوں میں درخواست کی جانچ پڑتال کرکے اس کی منظوری دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button