پاکستان

پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی ، سعودی عرب میں آئی ٹی برآمدات کا انقلاب برپا

پاکستان کی سعودی عرب کو آئی ٹی برآمدات 310ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک اہم سنگ میل ہے اور ایک ماہ میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی، سعودی عرب میں آئی ٹی برآمدات کا انقلاب برپا ہوگیا کیونکہ رواں سال سعودی عرب کو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 310ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور آئی ٹی سیکٹر کی ہم آہنگی سے پاکستانی برآمدات نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔پاکستان کے اہم بروکریج ہاس ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق رواں سال سعودی عرب کو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اپریل کے مہینے میں 310 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک اہم سنگ میل ہے اور ایک ماہ میں ریکارڈ کی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button