پاکستان

پاکستان نے چاول کی ایکسپورٹ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

رواں سال چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پہلے ہی عبور کرگئی جبکہ مارچ میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے ریکارڈ چاول کی ایکسپورٹ کی ہے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان نے ایک بڑے محاذ پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چاولوں کی ایکسپورٹ میں بھارت سے آگے نکل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رائس ایکسپورٹر کا کہنا تھا کہ رواں سال چاول کی ایکسپورٹ 3 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پہلے ہی عبور کرگئی ہے۔ مارچ میں پاکستانی ایکسپورٹرز نے ریکارڈ چاول کی ایکسپورٹ کی ہے۔ پاکستان میں رواں سال چاول کی 90 لاکھ ٹن بمپر فصل ہوئی، روان سیزن میں 50 لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کیا گیا۔ چیئرمین رائس ایکسپورٹر نے مزید کہا کہ روس، میکسکو، انڈونیشیا اور فلپائن میں بھی پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔ رواں سال یورپ میں بھی پاکستانی بران رائس کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے، یورپ میں رواں سال 5 لاکھ ٹن بروان رائس ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button