پاکستان

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، بھارت میں تھرتھرلی مچ گئی

تجربے کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود 'صدر ، نگراں وزیراعظم ، عسکری قیادت کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد مودی سرکار سمیت پورے بھارت میں تھرتھرلی مچ گئی ہے ، تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران ویپن سسٹم کے تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا،آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ کے کمانڈر نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے،صدر ، نگران وزیراعظم ، عسکری قیادت کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button