پاکستان

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،نوازشریف نے پرانا وعدہ دہرا دیا

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے۔

لاہور(کھوج نیوز)پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے،نوازشریف نے پرانا وعدہ دہرا دیا،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔ وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا، محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران ملکی صورتِ حال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button