پاکستان

پاکستان کو 10 ماہ کےعرصہ میں کتنےارب ڈالرز کے قرضےملے؟اعداد وشمارسامنےآگئے

پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان کو 10 ماہ کےعرصہ میں کتنےارب ڈالرز کے قرضےملے؟اعداد وشمارسامنےآگئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر اپریل کے اختتام تک پاکستان کو دوطرفہ، کثیرالجہتی اور دیگرشراکت داروں و اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ اپریل کے مہینہ میں پاکستان کو ملنے والی غیرملکی معاونت کاحجم 237.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button