پاکستان

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اچانک حیران کن اضافہ مگر کیسے؟

پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول 'اسٹیٹ بینک نے بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اچانک حیران کن اضافہ مگر کیسے؟ اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک نے بھی پاکستان کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے، چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے، چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button