پاکستان

پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی،وزیراعظم کی چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین سےملاقات

دورۂ چین کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے اسٹریٹجک اعتماد اور عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر لو ژاؤہوئی نے کہا کہ سیٹلائٹ مشن سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی

شینزن (ویب ڈیسک ) چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔ دورۂ چین کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے اسٹریٹجک اعتماد اور عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر لو ژاؤہوئی نے کہا کہ سیٹلائٹ مشن سے پاک چین دوستی اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لو ژاؤہوئی نہ صرف چینی سفیر بلکہ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button