پاکستان

پاک چین سرحد کو کیوں کھولا گیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پاک چین سرحد کو 2 ہفتوں کیلئے کھول دیا گیا، اس سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ 17 جنوری کو یہ سرحدبند کر دی جائے گی

گلگت (کھوج نیوز) گلگت میں پاک چین سرحد کو کیوں کھولا گیا اور یہ سرحد کتنے دنوں کیلئے کھولی گئی ہے اس حوالے سے اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد کو 30 نومبر کو بند کردیا گیا تھا، تاہم اب پاک چین سرحد عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سرحد 2 ہفتے کے لئے کھولی گئی ہے، اور سرحد کو کنٹینرز کی منتقلی کے لئے کھولا گیا ہے، پاک چین سرحد2 سے 16جنوری تک کھلی رہے گی اور اس کے بعد معمول کے مطابق بند کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہرسال خنجراب ٹاپ پر برفباری کے باعث سرحد بند کردی جاتی ہے، جس کو پانچ ماہ بعد یکم اپریل کو کھولا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button