پاکستان

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پردباؤ ڈالنے والےکون؟صحافی عمرچیمہ حقائق سامنےرکھ دئیے

عمرچیمہ کاکہنا ہےکہ میں نے ایک شخصیت سےملک ریاض کےاس ٹویٹ کی وجہ پوچھی تو انہوں نےبتایاکہ ملک ریاض کےخلاف آئندہ آنےوالےدنوں میں ایک ریفرنس آنےوالا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض پردباؤ ڈالنے والےکون؟صحافی عمرچیمہ حقائق سامنےرکھ دئیے۔رپورٹ کے مطابق سینئرصحافی عمرچیمہ نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کےکسی کےدباؤ میں نہ آنےکے اعلان کی وجہ بتادی۔ سینئرصحافی عمرچیمہ کاکہنا ہےکہ میں نے ایک شخصیت سےملک ریاض کےاس ٹویٹ کی وجہ پوچھی تو انہوں نےبتایاکہ ملک ریاض کےخلاف آئندہ آنےوالےدنوں میں ایک ریفرنس آنےوالا ہے،یہ کراچی میں زمینوں سےمتعلق ہے، یہ وہی کیس ہےجس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو 460ارب روپےجمع کرانےکا حکم دیاگیا، لیکن ان کی جانب سےادائیگی تاحال نہیں کی گئی،عمرچیمہ نےاپنی بات کو آگےبڑھاتےہوئےکہا کہ سپریم کورٹ کےحکمنامےمیں یہ موجود تھا کہ اگرملک ریاض پیسےجمع کرانے میں ناکام ہوتےہیں تو ان کے خلاف ریفرنس فائل کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button