پاکستان

پروفیسر بلال کو عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ مونس الٰہی نے راز فاش کر دیا

والد کی رپورٹس منگوانے پر پروفیسر بلال محی الدین کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا دعویٰ

لاہور(سٹاف رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) پروفیسر بلال کو عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ مونس الٰہی نے راز فاش کر دیا جس کے بعد نگران پنجاب حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو جھوٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میرے والد کی طبیعت خراب ہوئی تو جیل انتظامیہ ان کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لائی، پروفیسر بلال محی الدین نے میری والدہ کو فون کیا اور کہا میڈیکل ریکارڈ لے آئیں تاکہ ہم اس کو دیکھ کر علاج کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی وابستگی شاید کسی بھی سیاسی جماعت سے نہ ہو، بلال محی الدین نے بطور ڈاکٹر میری والدہ سے ریکارڈ منگوایا۔ مونس الہی نے دعوی کیا کہ آج پتہ چلا پروفیسر بلال محی الدین کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے، ایک مریض کے خاندان سے میڈیکل ریکارڈ منگوانے کی اتنی بڑی سزا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button