پاکستان

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے کچھ ماہ بعد ہونے والے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ہم اس مرتبہ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ یہ الیکشن الیکشن نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور صاف صاف نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ڈیل ہے کیونکہ نوازشریف کی وطن واپسی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا نتیجہ ہے اور نوازشریف کو واپس آئندہ عام انتخابات میں کامیابی دلوانے کے بعد ان کو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز کرنا ہے اس لئے ہم نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button