پاکستان
پرویز خٹک اپنی پارٹی بنانے میں کامیاب نا ہو سکے تو کونسی جماعت جوائن کریں گے؟
سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں اور اب میرا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں

پشاور(کھوج نیوز) سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں اور اب میرا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح اب اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے،نئی سیاسی پارٹی کیلئے اپنے رفقاءکے ساتھ مشاورت اور فائل ورک پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں نہ آیا تو پھر وہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوبارہ پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے مزید سیاست نہیں کریں گے۔