پاکستان

پرویز خٹک بوکھلاہٹ کا شکار’ سیٹ ایڈجسمنٹ کے نام پر بڑی بڑی باتیں کرنے لگے

کے پی کے (کھوج نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ اور جے یو آئی میں اتحاد ہوگا۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محمد بشیر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، محمد بشیر سے پرانا تعلق ہے اور عرصے سے اکٹھے چل رہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس ملک میں 75 سال سے حکومتیں رہیں، ہم نے کیوں ترقی نہیں کی؟ کیوں ہمیں انصاف نہیں ملا؟ کیوں بیروزگاری ہورہی ہے؟ ان لوگوں کو ہم بار بار آزما چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا آگے نکل گئی اور ہم پیچھے جارہے ہیں، دنیا میں ہماری حیثیت ختم ہوگئی ہے، ہم قرضوں سے بھر گئے ہیں، کسی کے پاس کوئی پالیسی نہیں کہ سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اس ملک میں بڑی بیماری اور کینسر قرضہ ہے، قرضہ واپس کرنے کیلئے دوبارہ قرضہ لینا پڑرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button