پرویز خٹک خود کو لوٹا کہنے پر آگ بگولہ ہو گئے
میں جب بھی میدان میں آتا ہوں تو جیت کرجاتا ہوں، اگر میں نے کچھ نہیں کیا ہوتا تو لوگ عزت نہیں دیتے، میں لوٹا نہیں ہوں میں نے ان کے مقابلے کیلئے پارٹی بنائی ہے
پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک خود کو لوٹا کہنے پر آگ بگولہ ہو گئے اور ایسے دعویٰ کر دیا کہ قومی سیاست میں ہلچل مچ کر رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو میدان میں لائیں، کافی دوست ہیں جو جلدی ہماری پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں لوٹا نہیں ہوں میں نے تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے پارٹی بنائی ہے، سیاسی رہنما ہیں اور سیاسی مقابلہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر حلقے مں آپ کی عزت نہیں تو الیکشن نہ لڑیں، اگر میں نے کچھ نہیں کیا ہوتا تو لوگ عزت نہیں دیتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پی نے کہا کہ انتخابات میں ہر پارٹی کا اپنا اپنا نظریہ اورمنشورہے، کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کروں گا، اگر ایڈجسٹمنٹ کریں گے تو یہ حلقے کے عوام سے دھوکا ہوگا، منشور اور وعدے کرنے والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرتے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی خدشات نہیں ہماری تیاری مکمل ہے، میں جب بھی میدان میں آتا ہوں تو جیت کرجاتا ہوں، خیبرپختونخوا کی بہتری کیلئے سب سے زیادہ کام میں نے کیا۔