پاکستان

پرویز خٹک نے 9مئی کے واقعات کا تمام ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو' یہ سب فیصلے عمران خان خود کرتا تھا: پرویز خٹک

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کا تمام ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان پر ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات میں سینئر پارٹی قیادت کو پر امن احتجاج کی لائن دی گئی تھی جبکہ حملوں وغیرہ کیلئے ایک الگ گروپ بنایا گیا تھا جو ہمارے علم میں نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کیلئے بنائے گئے اس گروپ کو ہدایات کہیں اور سے مل رہی تھیں، شکر ہے اس دن گولی نہیں چلی ورنہ انتشار ہو جاتا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس دن کا ڈرامہ اس لیے رچایا گیا تھا کہ ملک میں اور فوج میں انتشار پھیلے اور فوج بدنام ہو۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کے فیصلے عمران خان خود کرتا تھا اور سینئر قیادت کی رائے کو کبھی خاطر میں نہیں لاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button