پاکستان

پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبرشپ سے مستعفی

صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا' سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفیٰ منظور کرلیا

پشاور(کھوج نیوز) سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا، استعفیٰ ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوایا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے اپنا استعفیٰ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوایا۔ انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ دونوں سے استعفیٰ دیا۔ پرویز خٹک نے استعفے میں کہا ہے کہ صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور صحت کی وجوہات پر پارٹی کیلئے اپنی ذمہ دایاں ادا نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پرویز خٹک کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button