پاکستان

پرویز خٹک کی پریس کانفرنس، حیران کن انکشاف کر ڈالا

عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آرہی ہے، کافی سیٹوں پر ہمارے آزاد امیدوار ہیں، ہمارا منشور تیار ہوچکا' بلے کے نشان کی آفر ہوئی لیکن اس کو رد کر دیا

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کر ڈالا جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ آرہی ہے، کافی سیٹوں پر ہمارے آزاد امیدوار ہیں، ہمارا منشور تیار ہوچکا ، چند دن میں اعلان کریں گے۔ سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے ساتھ اداروں کو بھی ٹھیک کیا، وفاق نے ہمارے بہت سے حقوق ضبط کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی بے وقوف سمجھتا ہے، صوبے کے لوگوں کو کہتا ہوں غلط فہمی میں نہ رہیں، سیاسی لوگ اپنے لیے میدان دیکھتے ہیں، جب میں نے اپنی پارٹی بنائی تو لوٹا کہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button