پاکستان

پرویز خٹک کے بیان پر پی ٹی آئی پارٹی کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

پرویزخٹک کا پارٹی مخالف بیان بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، وہ پارٹی عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد الزامات سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز خٹک کے بیان پر پی ٹی آئی پارٹی کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا ‘ واضح رہے کہ پرویز خٹک نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک کا چیئرمین پی ٹی آئی اورپارٹی مخالف بیان بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، وہ پارٹی عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد الزامات سے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پرویز خٹک چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں جو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے، پرویز خٹک بطور صوبائی صدر پارٹی کے تمام فیصلوں میں مکمل طور پر شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، انہیں پریس کانفرنس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے فیصلے غلط نظر آنے لگے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اگر پرویز خٹک کو پارٹی کے کیے ہوئے فیصلوں سے اختلاف تھا تو اسی وقت عہدے اور پارٹی رکنیت سے مستعفی کیوں نہ ہوئے؟ کیا وجہ ہے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے انہوں نے 9 مئی کا انتظار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قوم گواہ ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی 27 سالہ سیاست میں ہمیشہ پر امن احتجاج کی بات کی، پی ٹی آئی نے پچھلے ڈیڑھ سال میں 100 سے زائد جلسے کیے لیکن ایک گملا تک نہ ٹوٹا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 25 مئی اور 26 نومبر کے دھرنے بھی انتشار کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کیے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے باوجود ملک میں کوئی پر تشدد کاررائیواں نہیں کی گئیں، 9 مئی کے ہنگاموں کے وقت عمران خان ریاست کی قید میں تھے اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button