پاکستان

پشاور اور مانسہرہ کے بعد ایک اور خواجہ سراء انتخابی میدان میں اتر آیا

خواجہ سرا نایاب علی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقے این اے46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پشاور اور مانسہرہ کے بعد وفاقی دارالحکومت سے بھی خواجہ سراء نے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، اس سے قبل صوبیا خان اور صائمہ شوکت نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اور مانسہرہ کے بعد ایک اور خواجہ سراء اسلام آباد سے انتخابی میدان میں اترا ہے۔ نایاب علی نے حلقہ این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ نایاب علی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سہولیات سے محروم ہوتا جارہا ہے، اس شہر میں 500 سے زیادہ کچی آبادیاں ہیں جو حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔ خواجہ سرا نایاب علی کا کہنا تھا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے عوامی آواز بنیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button