پاکستان

پنجاب ،کے پی اور کشمیر میں بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات ، محکمہ موسمیات نے کل سے 10جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیگر حادثوں میں ہلاک ہونیوالی کی تعداد کا بھی پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے متعلق 24 گھنٹوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ میں 6، لاہور 4 ، شیخوپورہ،اورچکوال میں3 ،3 ،جھنگ اور فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افرادزخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے کل سے 10 جولائی تک دریائے چناب، ستلج اور راوی سے متصل علاقوں میں تیزبارش کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے مشرقی دریاں میں پانی کا بہابڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیرآب آنیکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔ دوسری جانب صبح سویرے راولپنڈی اور اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہوئی۔ ادھر مظفر آباد شہر اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور مضافات میں بارش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button