پاکستان

پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کی بحالی کیلئے ایک اور درخواست دائر

پنجاب اور کے پی میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں،آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے،

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ، رائے اشتیاق نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں،آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،نگران حکومتوں کا مزید برقرار رہنا آئین کی خلاف ورزی ہوگی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اور کے پی کی منتخب اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، وزارت دفاع،نگران وزرائے اعلی اور دونوں صوبوں کے گورنر،وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button