پاکستان

پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ آمنے سامنے آگئے

آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تاریخ دے،عدلیہ آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کا حق نہیں رکھتی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، انٹرنیوز)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کیلئے تاریخ دے،عدلیہ آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کا حق نہیں رکھتی۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کر طے شدہ قانون کو تبدیل کیا، عدالت انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔آئین پاکستان نے اداروں کے اختیارات کو واضح کر رکھا ہے،الیکشن پروگرام کی تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے جبکہ عدلیہ کو صرف آئین کی تشریح کا اختیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button