پاکستان

پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ، سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟

سموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف کیے گئے چالان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے

لاہور(کھوج نیوز) نگراں حکومت نے پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کردی۔سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں، طلباء و طالبات کے لئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انسداد اسموگ اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گھروں کی تعمیر کے دوران مٹی، ریت اور ملبہ پر چھڑکا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اسموگ کے دوران کاشتکاروں کے خلاف کیے گئے چالان واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار بھائی فصلوں کی باقیات نہ جلائیں بلکہ انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button