پاکستان

پنجاب حکومت نے گندم کی فی من امدادی قیمت کتنی مقرر کی؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

پنجاب حکومت نے سال 2023-24ء کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقررکردی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے سال 2023-24ء کے لئے گندم کی فی من امدادی قیمت کتنی مقرر کی؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا ٹرائل تیزی سے کرکے انجام تک پہنچانے اور ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک دوسرے اجلاس میں صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button