پاکستان

پنجاب حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

سموگ میں کمی کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور میں ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں یو اے ای کی ٹیم نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے والی متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی کلاڈ سیڈنگ ٹیم کے سربراہ احمد الکمال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں چیف پائلٹ مائیکل اینسٹس اور پائلٹ کرنل عبید شامل تھے۔ محسن نقوی نے اسموگ میں کمی کے لیے مصنوعی بارش برسانے والی یو اے ای کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لیے ایک بار پھر مصنوعی بارش برسانے کی کوشش کی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسا ئے گی تاکہ اسموگ لیول میں مزید کمی لائی جاسکے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا لاہور میں کامیاب تجربہ کیا گیا اور ایئر کوالٹی لیول کئی روز 200 سے نیچے رہا، امید ہے کہ جنوری میں مناسب بادل آتے ہی دوبارہ مصنوعی بارش برسائی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش برسا کر یواے ای کی ٹیم کا نام تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم متحدہ عرب امارات کے پائلٹس کی اس کاوش کو فراموش نہیں کرسکتی، مصنوعی بارش برسانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے بے پایاں تعاون کے شکر گزار ہیں۔ یو اے ای ماہرین کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ جنوری میں مطلوبہ بادل آتے ہی مصنوعی بارش برسانے کا دوسرا تجربہ کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے سربراہ احمد الکمال اور وفد کے دیگر ارکان نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button