پاکستان

پنجاب حکومت کا کھربوں روپے بانٹنے کا اعلان، کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ کسان کارڈ بھی جاری کرے گی جس کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائیگی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ چند روز میں کسانوں کو کھربوں روپے بانٹنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کسانوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے آئندہ بجٹ میں ان کی پریشانیوں کا ازالہ کرنے اور ان کو ریلیف دینے کے لئے کھربوں روپے بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کے لئے سیکرٹری زراعت اور صدر پنجاب بینک نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں ، فنانسنگ ، معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کے لئے کسان کارڈ استعمال ہوگا اور کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک آف پنجاب کسان کارڈ پروگرام کا نفاذ کرنے والا پارٹنر ہوگا ۔

واضح رہے کہ گندم کی خریداری کے معاملے میں پنجاب حکومت کی طرف سے کئی بار نرخوں میں تبدیلی کی گئی لیکن نگراں حکومت نے جو گندم باہر سے منگوائی گئی تھی اس وجہ سے کسانوں کو گندم کا وہ ریٹ نہیں ملا جو ان کا حق تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی ہدایت پر کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بجٹ میں کھربوں روپے بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button