پاکستان
پنجاب حکومت کی جانب سےسنگین کیسز،پی ٹی آئی نےعدالت میں چیلنج کردئیے
بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔
لاہور(کھوج نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سےسنگین کیسز،پی ٹی آئی نےعدالت میں چیلنج کردئیے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے وکیل لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت، آئی جی، وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر قیادت پر سنگین مقدمات کی منظوری دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 10کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے پنجاب حکومت کےسنگین مقدمات کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔