پاکستان

پنجاب میں انتخابات کا معاملہ، نگران حکومت نے سپریم کورٹ کو جھنڈی دکھا دی

الیکشن کی تاریخ دینے کا سپریم کورٹ کا اختیار نہیں ' الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے' نگران پنجاب حکومت کا جواب جمع

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں انتخابات کا معاملہ، نگران حکومت نے سپریم کورٹ کو جھنڈی دکھا دی’ الیکشن کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا اختیار نہیں بلکہ ریاست کے دیگر اداروں کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا سپریم کورٹ کا اختیار نہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے۔ 14 مئی الیکشن کی تاریخ دیکر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ نگران پنجاب حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کے پی الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔ الیکشن پروگرام میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، 9 مئی کے واقعہ کے بعد سیکورٹی حالات صوبے میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے جواب میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد سول ملٹری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ عمران خان گرفتاری کے بعد پر تشدد احتجاج اور مظاہرے ہوئے،مظاہروں میں 162 پولیس اہلکار زخمی، 97 پولیس گاڑیوں کا جلایا گیا، پنجاب میں الیکشن کیلئے 5 لاکھ 54 ہزار سیکورٹی اہلکار درکار ہونگے،اس وقت اگر الیکشن ہوئے تو صرف 77 ہزار کی نفری دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button