پاکستان

پنجاب میں انڈسٹریزکو فروغ دینےمیں ناکامی ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےانڈسٹریل سیٹس کےسربراہ کو کھڈے لائین لگا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں انڈسٹریزکو فروغ دینےمیں ناکامی ،وزیراعلیٰ مریم نواز نےانڈسٹریل سیٹس کےسربراہ کو کھڈے لائین لگا دیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کی حصول میں ناکامی پر اظہار برہمی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اہداف پورا کرنے میں ناکامی اورناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ مریم نوازشریف انڈسٹریل سٹیس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفامنس آڈٹ کرایا جائے گا ۔

مریم نوازشریف کہاکہ انڈسٹری کوسہولتیں دے کرماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہاکہ انڈسٹریل سٹیٹ کوانہی مقاصد کےلئے استعمال کیا جائے،جن کے لئے قائم کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کارکو آسان اورتیزترین بنا یا جائےگا ۔

اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور دیگر حکام کی شرکت نے بھی شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button